16 مئی، 2022، 5:45 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا مرحوم حجۃ الاسلام فاطمی نیا کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا مرحوم حجۃ الاسلام  فاطمی نیا کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین فاطمی نیا کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا: مرحوم حجۃ الاسلام فاطمی نیا کی وسیع علمی معلومات، جوانوں کے لئے فیوض و برکات کا وسیلہ تھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبداللہ فاطمی نیا کے انتقال پراپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا: مرحوم حجۃ الاسلام فاطمی نیا کی وسیع علمی معلومات، جوانوں کے لئے فیوض و برکات کا ذریعہ اور وسیلہ تھیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم فاطمی نیا کے اہلخانہ ، دوستوں اور شاگردوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم فاطمی نیا شیریں بیان خطیب تھے جن کے پاس وسیع معلومات تھیں اور جوان، ان کی معلومات سے مستفیض ہوتے تھے۔ ان کے فقدان پر سخت افسوس ہوا ہے۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت و مغفرت نازل فرمائے اور ان کی زحمات پر انھیں وافر مقدار میں اجر و ثواب عطا فرمائے۔

News ID 1910869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha